راولپنڈی : راولپنڈی کی سینٹرل جیل اڈیالہ میں ایک اور جواں سال حوالاتی کو مبینہ طور پر زہر دینے کا انکشاف ہوا ہے
جسے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا اطلاعات کے مطابق 23سالہ رضوان ولد صاحبزادہ خان سکنہ خیابان سرسید گزشتہ سال 14جون کوتعزیرات پاکستان دفعات356/411کے تحت تھانہ بنی میں درج مقدمہ نمبر 364کا حوالاتی تھا جسے گزشتہ ماہ 29جنوری رات کو جیل میں اچانک الٹیاں شروع ہو گئیں جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی جسے جیل ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی لیکن حالت مزید خطرے میں ہونے کے باعث جیل کے میڈیکل افسر کی سفارش پر30جنوری کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی حالت بدستور خطرے میں بتائی جاتی ہے اس ضمن میں متاثرہ حوالاتی کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ رضوان کو جیل میں زہر دیا گیا ہے کیونکہ ان کی قتل کی دشمنیاں ہیں اور مخالفین کے ایما پر ہی اس کے خلاف ڈکیتی جیسے مقدمات درج کئے گئے اور اب اسے جیل میں قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔
رپورٹ:افتخار خٹک راولپنڈی
