BBC Urdu TV

راولپنڈی : راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ 9 سالہ زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے02

راولپنڈی : راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ
9 سالہ زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے02 مجرمان بابر مسیح اورمحمد عدنان کو02/02مرتبہ سزائے موت اور05/05لاکھ روپے ہرجانے کی سزا،

جرم چھپانے پر مجرمہ کویتا عرف انیقہ کو07سال قید اور01لاکھ روپے ہرجانے کی سزاسنائی گئی،

مجرمان کو معزز عدالت کے جج افضل مجوکہ ASJ نے سزا سنائی،

مجرمان نے رواں سال مارچ میں معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا،

واقعہ کی اطلاع پر سی پی او راولپنڈی نے نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا،

سی پی او نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے ہمراہ لواحقین سے ملاقات کر کے ملزمان کو قرارواقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی کرائی تھی،

سول لائن پولیس نے مقدمہ کے فوری اندراج کے بعد ملزمان کویتا عرف انیقہ، بابر مسیح اور محمد عدنان کو گرفتار کیا،

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر نگرانی تفتیشی و لیگل ٹیمز نے مقدمہ کی موثر تفتیش اور پیروی کی،

سفاک مجرمان کی سزایابی پر سی پی او محمد احسن یونس کی تفتیشی و لیگل ٹیمز کو شاباش،

خواتین اور بچوں سے زیادتی، تشدد یا قتل جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں،

رواں ماہ ایسے دو مقدمات میں مجرمان کو قرارواقعی سزا ملنا حق و انصاف کی فتح اور ایک واضح پیغام ہے،

راولپنڈی پولیس خواتین اور بچوں سے زیادتی و تشدد کے معاملہ میں زیرو ٹالیرنس پالیسی کو یقینی بنا رہی ہے، ایسے جرائم میں ملوث افراد قانون سے نہیں بچ سکتے،

رپورٹ:افتخار خٹک راولپنڈی

Exit mobile version