راولپنڈی : راولپنڈی پولیس کا چہلم حضرت امام حسین ؑ کے مرکزی جلوس کی فول پروف سیکورٹی انتظامات کے لیے سیکورٹی پلان جاری،
سیکورٹی پلان کے مطابق راولپنڈی پولیس کے 3500کے قریب افسران وملازمان مامور،
ٹریفک پولیس کے 200سے زائد افسران و اہلکار فرائض سرانجام دینگے،
جلوس کی سیکورٹی تین حصار پر مشتمل ہوگی،
جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس لگائے جائیں گے،
جلوس میں آنے والے شرکاء کو مکمل باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی،
جلوس کی سیکورٹی کیلئے روف ٹاپ ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے،
چہلم کے مرکزی جلوس کے روٹ کی سرچنگ اور سویپنگ کی جائے گی،
جلوس کے روٹ پر گلیوں، سڑکوں اور دیگر راستوں کو سیل کیا جائے گا،
راولپنڈی پولیس نے محرم الحرام کے دوران امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے بہترین ڈیوٹی سرانجام دی، چہلم حضرت امام حسین ؑکے موقعہ پر امن وامان کو برقراررکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،
رپورٹ:افتخار خٹک راولپنڈی
