راولپنڈی : حالیہ ملکی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کی سیکورٹی کا معاملہ
راولپنڈی پولیس کی جانب سے اڈیالہ جیل کی بیرونی سیکورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے،
جیل کے فرنٹ، عقب اور اطراف میں مزید سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں،
اڈیالہ جیل کے اطراف گشت کو بھی مزید موثر بنایا گیا ہے،
جیل کی بیرونی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے تمام اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے،
اڈیالہ جیل کی سیکورٹی کے لئے جیل حکام اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی مشاورت کی جا رہی ہے،
سینئر افسران وقتاً فوقتاً سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں،
اڈیالہ جیل کی سیکورٹی کے لئے پہلے سے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے،
راولپنڈی پولیس امن و امان اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل اور پرعزم ہے،
