راولپنڈی : جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مرکزی جلوس چہلم شہدائے کربلا (اربعین حسینیؑ)کے دوران قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کا میڈیا اور عزاداروں سے خطاب
اگر دشمن کو ناکام کرنا ہے تو حسینی انکا ر کی طرح استعمار کے سامنے ڈٹ جانا چاہیئے، آغا حامد موسوی
جب تک پاکستان کے نظریے کو ترجیح نہیں دی جائے گی پاکستان سے ڈومور ہوتا رہے گا ، آغا حامد موسوی
متشدد انتہاپسند جماعتوں کے صرف ناموں پر پابندی فضول ہے کاموں پر پابندی لگائی جائے ، آغا حامد موسوی
آزاد کشمیر گلگت کنٹومنٹ تمام انتخابات میں کالعدم جماعتوں نے حصہ لیا،آغا حامد موسوی
حسینی فکر کے بجائے یزیدی فکر عام کی جارہی ہے ، آغا حامد موسوی
پاکستان کے موسس قائد اعظم کو سر عام گالی دی جارہی ہے ، آغا حامد موسوی
انتظامات اچھے ہیں موثر اسی صورت ہوں گے جب تکفیری نعرے بند کرائے جائیں ، آغا حامد موسوی
نظریہ پاکستان الاسلام ملۃ واحدہ اور الکفر ملۃ واحدہ،، آغا حامد موسوی
اسلام اور کفر کی پالیسیاں ساتھ نہیں چل سکتیں، آغا حامد موسوی
افغانستان پالیسی سوچ سمجھ کر بنائی جائے جلدبازی نہ کی جائے ورنہ مسائل مصائب بڑھیں گے، آغا حامد موسوی
امام حسین بنائے لاالہ ہے حسینی فکر کو چھوڑ کر یزیدی فکر کو عام کیا جارہا ہے ، آغا حامد موسوی
حسین بنائے لالہ ہیں حسین ؑ دین پناہ ہیں ، آغا حامد موسوی
داستان عشق کے دوباب کربلا و دمشق ہیں ایک حسین ؑ اور دوسرا نواسی رسول سیدہ زینب ؑ نے رقم کیا ، آغا حامد موسوی
امام حسین ؑ نے لازوال قربانی دی جس کا تحفظ اسیران کربلا نے کیا،، آغا حامد موسوی
یزیدی فوج نے رسول کی بیٹیوں کی چادریں چھین کے اسیر کیا،آغا حامد موسوی
یزیدی فوج کے لاشوں کو دفن کردیا گیا لیکن رسول کی اولاد کو دفن کرنے والا کوئی نہ تھا
اسلام میں نیزوں پر بلند ہونے والا پہلا سر نواسہ رسول امام حسین ؑ اور ان کے اصحاب کے تھے
سیدہ زینب ؑکا اعجاز ہے کہ آج ملک شام یزیدیت کے بجائے حسینیت ؑ کے ہاتھ میں ہے، آغا حامد موسوی
ملک میں وہی کام ہونے چاہئیں جو حسین کے نانا محمد مصطفی صلی hiاللہ علیہ وآلہ وسلم کو پسند ہیں، آغاحامد موسوی
ذکر حسین ؑ رسول کا ذکر ہے، آغا حامد موسوی
رپورٹ:افتخار خٹک راولپنڈی
