راولپنڈی تھانہ چونترہ پولیس کی اہم کاروائی، 02 شراب سپلائرگرفتار،
چونترہ پولیس نے دوران ناکہ بندی پرائیویٹ گاڑی کو روک کر چیک کیا، گاڑی میں سے 200 بوتلیں شراب برآمد ہوئیں، پولیس
شراب برآمد ہونے پر گاڑی میں سوار 02 افراد عامر شہزاد اور امجد مسیح کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس
ملزمان کے خلاف کاروائی ایس ایچ او چونترہ انسپکٹر عبد العزیز کی سربراہی میں سب انسپکٹر نور محمد اور پولیس ٹیم نے کی، پولیس
شراب سپلائرز کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ایس ایچ او
منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری رکھا جاۓ گا، اے ایس پی صدر سرکل سعود خان
ایس پی صدر کامران حمید کی طرف سے منشیات سپلائر کے خلاف کامیاب کاروائی پراے ایس پی صدر، ایس ایچ او چونترہ اور پولیس ٹیم کو شاباش
