راولپنڈی (بیورو رپورٹ)تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی کے قتل کے مقدمہ میں ایف آئی آر نمبر 1081/24 بجرم 302/34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت نامزد FIRملزم قاسم محمود کو عدالت نے بری کر دیا۔ مقدمہ کی سماعت محترمہ نادیہ اکرام ملک ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی کی عدالت میں جاری تھی۔
ملزم کی جانب سے مقدمہ کی پیروی چوہدری مدثر حسن ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے مؤثر انداز میں کی۔ عدالت نے وکیل صفائی کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے فیصلہ سنایا اور ملزم قاسم محمود کو مقدمہ سے بری کر دیا۔
فیصلہ 4 نومبر 2025 کو سنایا گیا-
