BBC Urdu TV

راولپنڈی بار سردار منظر بشیر ایڈووکیٹ و جنرل سیکرٹری پیپلز لائیرز فورم سنٹرل پنجاب جناب ساجد

راولپنڈی بار سردار منظر بشیر ایڈووکیٹ و جنرل سیکرٹری پیپلز لائیرز فورم سنٹرل پنجاب جناب ساجد خان تنولی کی قیادت میں وکلاء کے وفد نے پنجاب ہاؤس گورنر انیکسی میں گورنر پنجاب جناب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کی اور انھیں 17 اپریل 2025 کو راولپنڈی بار سے خطاب کی دعوت دی جو گورنر پنجاب نے قبول کر لی۔ وکلاء وفد میں سیکرٹری راولپنڈی بار جناب اسد محمود بھی موجود تھے۔ سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ جناب اظہر نوید شاہ اور سردار مقبول ایڈووکیٹ سپریم کورٹ بھی وفد کے ہمراہ تھے۔ اس کے علاوہ پیپلز لائیرز فورم راولپنڈی ڈویژن کے صدر جناب مسعود الحسن شاہ صاحب،صدر پیپلز لائیرز فورم ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ جناب شاہد محمود مغل سیکرٹری جنرل پیپلز لائیرز فورم راولپنڈی ڈویژن ملک ظہیر ارشد، ایڈیشنل سیکرٹری پیپلز لائیرز فورم راولپنڈی ڈویژن میڈم زاہدہ ایاز صاحبہ، انچارج سٹڈی سرکل راولپنڈی ڈویژن جناب خواجہ جاوید اقبال، نائب صدر پیپلز لائیرز فورم ضلع راولپنڈی شاہد حمید بھٹی، جنرل سیکرٹری پیپلز لائیرز فورم ضلع راولپنڈی جناب وسیم گجر، ڈاکٹر محمد حفیظ کھوکھر سیکرٹری انفارمیشن پیپلز لائیرز فورم راولپنڈی ڈویژن، بلال الدین بخآری جوائنٹ سیکرٹری پیپلز لائیرز فورم ضلع راولپنڈی بھی وفد میں موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے وکلاء کی انصاف اور جمہوریت کے لیے قربانیوں کو سراہا اور دعوت پر شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version