راولپنڈی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی راجہ فیصل رشید نے تھانہ وارث خان کے مقدمہ قتل میں نامزد ملزم کو موت کی سزا سنا دی ہے عدالت نے مقتول کے ورثا کو 5لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے عدم ادائیگی ہرجانہ پر ملزم کو مزید6ماہ قید بھگتنا ہو گی تھانہ وارث خان پولیس نے گزشتہ سال11اپریل کو مقتول کے والد شہزادہ حسن کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ302/34کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس کے مطابق مدعی اپنے بہنوئی اور22سالہ بیٹے کے ہمراہ گلاس فیکٹری روڈ پر موجود تھے کہ موٹر سائیکل سوار2افراد ان کے بیٹے سے ملنے آئے اور گفتگو کے دوران ایک شخص نے پستول سے فائرنگ کر دی جس سے اس کے بیٹا عماد الحسن جاں بحق ہو گیابعد ازاں پولیس نے اس مقدمہ میں نسیم معراج بلوچ سکنہ محلہ حکمداد کو گرفتار کیا تھا گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو موت کی سزا سنا دی عدالت نے مقتول کے ورثا کو 5لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے اور ہدائیت کی ہے کہ ملزم کی جائیداد فروخت کر کے ہرجانہ کی رقم وصول کی جائے عدم ادائیگی ہرجانہ پر ملزم کو مزید6ماہ قید بھگتنا ہو گی۔ مقتول کے کیس کی پیروی سیدالماس حیسن شاہ ایڈووکیٹ نے کی
۔۔۔۔۔۔۔
راولپنڈی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی راجہ فیصل رشید نے تھانہ وارث خان
