راولپنڈی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی احسن محمود ملک نے توہین رسالت و توہین قرآن کے مقدمہ میں نامزد 4 ملزمان کو الزام ثابت ہونے پر موت کی سزا سنا دی عدالت نے چاروں ملزمان کو عمر قید اور1لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنانے کے ساتھ مجموعی طور پر28سال قید کی سزا بھی سنا دی عدالت نے پانچویں شریک ملزم کو7سال قید سخت اور1لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)سائبر کرائم سرکل نے راولپنڈی کے رہائشی عمر نواز کی درخواست پر گزشتہ سال12 ستمبر کو تعزیرات پاکستان کی دفعات295-C،295-B،295-A،109اور34کے علاوہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ 2016کی دفعہ 11کے تحت مقدمہ نمبر 89درج کیا تھا جس میں ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے ”fraja99920“کے نام سے ایک واٹس ایپ گروپ بنایا اور اس گروپ کو توہین آمیز گروپوں کے ساتھ منسل کر کے توہین رسالت اور توہین قرآن پر مبنی قابل اعتراض مواد شیئر کیا مقدمہ کے اندراج کے بعد بلاسفیمی یونٹ کے انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر سلیمان اعوان کی سربراہی میں انسپکٹر اویس،سب انسپکٹر افتخار اور امجد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل سکندر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمر اور عدیل پر مشتمل ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم نے تمام معاملے کی مکمل تحقیقات اورواٹس ایپ فرانزک سمیت مختلف پہلوؤں سے جانچ پڑتال کے بعد ملزمان کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے چالان عدالت میں پیش کیا تھا گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے 23سالہ فیضان رزاق سکنہ قاسم آبادراولپنڈی،27سالہ محمد رضوان سکنہ اورنگی ٹاؤن کراچی،24سالہ وزیر گل سکنہ پشاوراور27سالہ محمد امین رئیس کو 295-Cکے تحت جرم ثابت ہونے پرسزائے موت اور1لاکھ روپے فی کس جرمانہ کی سزا سنا دی عدم ادائیگی جرمانہ پر چاروں ملزمان کو مزید6،6ماہ قیدبھگتنا ہو گی عدالت نے295-Bکا جرم ثابت ہونے پر چاروں ملزمان کو عمر قید کی سزا اور پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ کی دفعہ11کے تحت الزام ثابت ہونے پر7،7سال قید بامشقت کی سزا سنا دی عدالت نے پانچویں شریک ملزم 24سالہ عثمان لیاقت سکنہ جھنگ کوپریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ کی دفعہ11کے تحت الزام ثابت ہونے پر7سال قید سخت اور1لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی عدالت نے ملزم کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 382-Bکا فائدہ بھی دیا ہے جس کے تحت ملزم کا عرصہ حوالات سزا سے منہا تصور ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔
راولپنڈی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی احسن محمود ملک نے توہین رسالت
