راولپنڈی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی احسن محمود ملک نے تھانہ پیرودھائی کے مشہور زیادتی کیس میں نامزد معلم اور اس کی شریک ملزمہ کو عدم ثبوت کی بنا پر مقدمہ سے باعزت بری کر دیا ہے عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ اپنا الزام ثابت نہیں کر سکا لہٰذا دونوں ملزمان کو بری کیا جاتا ہے تھانہ پیرودھائی پولیس نے17اگست2021کو مسماۃ (ر،گ)کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 376،377-B،511،506-ii،109،201اور34کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ درخواست گزار کی بیٹی کو مدرسے کے مہتم مفتی شاہنواز نے خاتون معلمہ (ع)کے ساتھ مل کر ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن بیٹی کے انکاراورشور مچانے پر ملزمان نے اسے تشدد کا ناشہ بناتے ہوئے نشہ آور چیز پلا کر بے ہوش کر دیا بعد ازاں اسے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو ٹکڑے کر کے نالہ لئی میں پھینک دیں گے گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے دونوں نامزد ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر مقدمہ سے بری کر دیا۔
رپورٹ : افتخار خٹک سے
