BBC Urdu TV

راولپنڈی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ نے عدالت عالیہ

راولپنڈی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ نے عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ کے احکامات کے تحت امریکی نژاد خاتون وجیہہ فاروق سواتی کے اغوا و قتل کے مقدمہ کی سماعت16ستمبر تک ملتوی کر دی ہے جمعرات کے روز سماعت کے موقع پر مقدمہ کے مرکزی ملزم رضوان حبیب، اس کا والد حریت اللہ ڈرائیور سلطان احمداور گھریلو ملازمہ زاہدہ یوسف اس کے شوہریوسف مسیح کو پولیس حراست میں عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ ضمانت پر رہا شریک ملزم رشید احمد بھی عدالت میں موجود تھااس موقع پر عدالت نے قرار دیا کہ چونکہ عدالت عالیہ نے استغاثہ کے گواہ کانسٹیبل سمیع اللہ کی باقی ماندہ شہادت کو آئندہ حکم تک روکنے کا ہدائیت کی ہے لہٰذا مذکورہ گواہ سمیت دیگر گواہوں کے بیانات 16ستمبر کو ریکارڈ کئے جائیں گے عدالت نے گواہوں کو سمن جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی یاد رہے کہ 7ستمبر کو عدالت عالیہ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے وجیہہ فاروق سواتی کے اغوا و قتل کے مقدمہ میں پراسیکیوشن کی جانب سے دائر نظر ثانی پٹیشن کے پیش نظر ماتحت عدالت کو 15ستمبر تک مزید کاروائی سے روک دیاتھا ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے عدالت استدعا کی تھی کہ نظر ثانی پٹیشن کے فیصلے تک ٹرائل کورٹ کو ہدائیت کی جائے کہ وہ استغاثہ کے گیارہویں گواہ کا بیان قلمبند نہ کرے کیونکہ نظر ثانی کی پٹیشن 22مئی کو سماعت کے لئے منظور ہوئی تھی اس کی سماعت کے لئے پہلے ہی15ستمبر کی تاریخ مقرر ہے لہٰذا پٹیشن کی آئندہ سماعت تک ماتحت عدالت کو کاروائی سے روکا جائے۔

راولپنڈی : (افتخار خٹک سے رپورٹ)

Exit mobile version