راولپنڈی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید محمد الیاس نے سینیئر سول جج راولپنڈی غلام اکبر کے ہمراہ اڈیالہ جیل کا دورہ کیا۔ سپرنٹینڈنٹ جیل اسد جاوید وڑائچ اور دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔
معزز جج صاحبان دورہ کے دوران جیل کی خواتین وارڈ، نو عمر وارڈ سمیت کیچن اسیران، ہسپتال اور مختلف بیرکس میں گئے اور اسیران جیل کو دی جانے والی سہولیات کے متعلق دریافت کیا اور اسیران کے مسائل سنے۔ جج صاحبان نے جیل کی صفائی ستھرائی، نظم و ضبط اور جیل انتظامیہ کی طرف سے اسیران کو دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید محمد الیاس نے اس موقع پر معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار 28 اسیران کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم صادر کیا اور حسب الحکم فاضل جج صاحبان کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے 28 اسیران کو رہا کر دیا۔
رپورٹ : افتخار خٹک سے
