راولپنڈی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ نے بے نظیر بھٹوہسپتال میں ڈاکٹروں کے باہمی جھگڑے کے مقدمہ میں نامزد دونوں ڈاکٹروں کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 50ہزار روپے فی کس کے مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا ہے اور مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 28مئی تک ملتوی کرتی ہے تھانہ وارث خان پولیس نے بے نظیر بھٹو ہسپتال کے ڈاکٹر محمد مبین بشیر کی مدعیت میں 18مئی کو تعزیرات پاکستان کی دفعات 337-A،337-F(i)،337-A(iii)،337-L(2)،148اور147کے تحت مقدمہ نمبر 628درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ ڈاکٹر شعیب وڑائچ نے پہلے فون پر دھمکی دی کہ میں تمہیں ڈھونڈ رہا ہوں تمہیں ڈاکٹر طلحہ ہاشمی کی حمائیت کا مزہ چکھاؤں گا جس کے بعد رات کے وقت جب مدعی وائی ڈی اے (ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن)کیفے ٹیریا میں دیگرڈاکٹروں کے ہمراہ موجود تھا ڈاکٹر شعیب وڑائچ اورڈاکٹر شعیب تارڑ20/25ساتھیوں کے ہمراہ وہاں پہنچ گئے اور اس پر آہنی مکوں اور ڈنڈوں سے حملہ آور ہو گئے جس سے مدعی کے علاوہ ڈاکٹر ذیشان زخمی ہو گئے مقدمہ میں نامزد دونوں ڈاکٹروں نے عدالت میں دائر درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا کہ مدعی مقدمہ نے مقامی پولیس سے غلط بیانی کے ذریعے ان کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کروایا حالانکہ درخواست گزاروں کا ایسے کسی واقعہ سے کوئی تعلق نہ ہے مقدمہ کا مقصد صرف انہیں ہراساں اور بلیک میل کرنا ہے درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے 28مئی تک درخواست گزاروں کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
راولپنڈی :افتخار خٹک سے رپورٹ
