BBC Urdu TV

راولپنڈی : انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات لاہور، پنجاب ملک مبشر احمد خان کے ہمراہ ڈپٹی

راولپنڈی : انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات لاہور، پنجاب ملک مبشر احمد خان کے ہمراہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن سعیداللہ گوندل نے سنٹرل جیل راولپنڈی کا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے اور جیل میں موجود زیر تعمیر عمارات کا جائزہ لیا جس میں مزید 1536 اسیران کی رہائیشوں کی گنجائش ہو گی، بیس بستروں پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر کا بھی جائزہ لیا گیا، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ عمارت کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ اسیران کی رہائش کے انتظامات کو مزید بہتر کیے جا سکے۔
انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب نے کھلی کچہری کا بھی انعقاد کیا جس میں اسیران و ملازمین کے مسائل سنے اور فوری حل کے لیے احکامات بھی جاری کیے۔ نادار وغریب اسیران میں موسم سرما کی مناسبت سے کمبل، جیکٹ اور جرسیاں تقسیم کی گئیں اور معمولی جرائم میں ملوث اسیران کی کیسز کے جلد فیصلہ/ ذاتی مچلکوں پر ضمانت کے لیے درخواستیں معزز عدالتوں میں بھجوانے کی ہدایات جاری کیں۔ نو عمر اور خواتین اسیران کے عدالتوں میں کیسز کی پیروی اور قانونی معاونت کا حکم دیا۔

رپورٹ : افتخار خٹک سے

Exit mobile version