راولپنڈی : انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کی لیڈی وکٹم سپورٹ آفیسرز کے لئے ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز،
ورکشاپ کے آغاز پر وائس چانسلر فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر صائمہ حامد کی بطور مہمان خصوصی شرکت، وکٹم سپورٹ آفیسرز سے خطاب،پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے،ٹریننگ ورکشاپ کامقصد جدید دور کے تقاضوں کے مطابق متاثرہ خواتین کی قانونی، معاشرتی اور نفسیاتی سپورٹ کے لئے وکٹم سپورٹ آفیسرز کی آگاہی اوراستعداد کار بڑھانا ہے،ٹریننگ ورکشاپ کے پہلے سیشن میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن غضنفر علی شاہ نے بھی خطاب کیا اور فاطمہ جناح یونیورسٹی کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کی لیڈی وکٹم سپورٹ آفیسرز کے لئے ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز،پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے،پانچ روزہ ٹریننگ ورکشاپ کے آغاز پر وائس چانسلر فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر صائمہ حامد کی بطور مہمان خصوصی شرکت اور وکٹم سپورٹ آفیسرز سے خطاب کیا،ٹریننگ ورکشاپ کے پہلے سیشن میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن غضنفر علی شاہ نے بھی خطاب کیا اور فاطمہ جناح یونیورسٹی کے تعاون پر شکریہ ادا کیا، ٹریننگ ورکشاپ کامقصد جدید دور کے تقاضوں کے مطابق متاثرہ خواتین کی قانونی، معاشرتی اور نفسیاتی سپورٹ کے لئے وکٹم سپورٹ آفیسرز کی آگاہی اوراستعداد کار بڑھانا ہے، ورکشاپ کے دوران ماہر اساتذہ اور ریسرچرز راولپنڈی پولیس کی لیڈی وکٹم سپورٹ آفیسرز کو قانون، نفسیات اور معاشرتی پہلوؤں کے حوالے سے متاثرہ خواتین کو بہترطریقے سے مدد فراہم کرنے کی تربیت دیں گی، راولپنڈی کے تمام تھانوں کی لیڈی وکٹم سپورٹ آفیسرز اور تحفظ ٹرانسجینڈر سینٹر کی وکٹم سپورٹ افسر ٹریننگ ورکشاپ میں حصہ لے رہی ہیں تاکہ خواتین سمیت معاشرہ کے تمام محروم و کمزور طبقات کو بہترین سپورٹ اور سروس ڈلیوری کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے، راولپنڈی پولیس تشدد، زیادتی اور ہراسمنٹ کے حوالے سے زیروٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، تشدد، زیادتی اور ہراسمنٹ کی شکار خواتین کی سپورٹ کے لئے راولپنڈی پولیس کا اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل اور ٹرانسجینڈرز کے لیے تحفظ ٹرانسجینڈرز رپورٹنگ سینٹر24/07 سروسز فراہم کر رہا ہے، خواتین اور معاشرہ کے کمزور و محروم طبقات کے تحفظ کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔
رپورٹ:افتخار خٹک راولپنڈی
