راولپنڈی : انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے ویژن کے مطابق سروس ڈیلیوری کی بہتری کے لئے سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی اہم ہدایات، تمام ایس ایچ اوز روزانہ 4 بجے تا 6 بجے شام اپنے دفاتر میں شہریوں کی شکایات خود سنیں اور ان پر کارروائی کریں،ایس ایچ اوز مخصوص اوقات میں تھانے میں حاضر رہیں گے جبکہ سپروائزری افسران اس عمل کی مانیٹرنگ کریں گے،ہدایات کا مقصد شہریوں کو انتظار کی زحمت سے بچانا اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانا ہے،تھانے کی سطح پر شہریوں کی شکایات کا ازالہ یقینی بنایا جائے گا،سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے ویژن کے مطابق سروس ڈیلیوری کی بہتری کے لئے سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی اہم ہدایات پر تمام ایس ایچ اوز روزانہ 4 بجے تا 6 بجے شام اپنے دفاتر میں شہریوں کی شکایات خود سنیں اور ان پر کارروائی کریں،ایس ایچ اوز مخصوص اوقات میں تھانے میں حاضر رہیں گے جبکہ سپروائزری افسران اس عمل کی مانیٹرنگ کریں گے،ہدایات کا مقصد شہریوں کو انتظار کی زحمت سے بچانا اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانا ہے،سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ تھانے کی سطح پر شہریوں کی شکایات کا ازالہ یقینی بنایا جائے گا،آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق بہترین سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جائے گا، شہریوں کے مسائل کا موثر اور بروقت حل اولین ترجیحات میں سے ہے،شہری اپنے مسائل کے حل کے سلسلہ میں روزانہ 4 بجے تا 6 بجے شام تھانے میں ایس ایچ اوز سے مل سکتے ہیں۔
رپورٹ : افتخار خٹک سے
