راولپنڈی : الیکشن میں مبینہ دھاندلی کا الزام لگانے والے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ پر اندارج مقدمہ کیس مقدمہ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج حاکم خان بکھر نے کی سابقہ پیشی پر روپوش رہنے والے سابق کمشنر راولپنڈی نے جواب و وکالت نامہ عدالت میں پیش کیا تھا
مگر آج وکلاء نے دلائل دیتے ہوئے پوائنٹ اٹھایا ہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کے وکالت نامہ پر سائن جعلی ہے اس لیے انکو ذاتی حثیت میں طلب کیا جائے ہے جس پر عدالت نے 25 اپریل تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے وکلاء سے دلائل طلب کر لیے ہے راولپنڈی بار کے وکلاء نے سابق کمشنر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے 22 اے کی درخواست دائر کر رکھی ہے
