BBC Urdu TV

راولپنڈی (افتخار خٹک) ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس محمد امجد

راولپنڈی (افتخار خٹک) ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس محمد امجد رفیق پر مشتمل ڈویژن بنچ نے منشیات فروشی کے مقدمہ میں سزا یافتہ خاتون کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا ہے تھانہ صادق آباد پولیس نے گزشتہ سال 24 نومبر کو فوزیہ علی کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں ملزمہ پر 1200 گرام ہیروئن برآمدگی کا الزام تھا ٹرائل مکمل ہونے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے ملزمہ کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی جس پر ملزمہ نے وحید ناز جنجوعہ ایڈووکیٹ کے ذریعے ماتحت عدالت کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا گزشتہ روز اپیل کی سماعت کے دوران ملزمہ کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے عدالت نے ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر درخواست گزار کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

Exit mobile version