
راولپنڈی (افتخار خٹک) کچہری چوک وائڈننگ ایند ری ماڈلنگ منصوبہ شروع ہو چکا ہے، اس پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی شروع دن سے سارے معاملات پرگہری نظر رکھے ہوئے تھی اور ہر فورم پر اپنے وکلاء بھائیوں اور بہنوں کی بھرپور نمائندگی کر رہے تھے۔ کچہری چوک وایڈننگ ایند ری ماڈلنگ کا منصوبہ جو کہ شروع ہو چکا ہے، اس پر بار ایسوسی ایشن راولپنڈی نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرتے ہوئے اور ADCRراولپنڈی اور ACکینٹ کی موجودگی میں جو Premisesاس پراجیکٹ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی آ رہی تھی اس پر باقاعدہ مارکنگ /نشاندہی کے بعدراولپنڈی کی قدیمی مسجد، حمزہ بلاک اور راس سے ملحقہ چیمبرز /کمرشل کھوکھا جات دوکانات کو اس مارکنگ کے مطابق توڑ کی وہاں دیواریں لگوادی اور قدیمی مسجد جس کا آدھا حصہ اس پراجیکٹ میں آ رہا تھا اس کی تعمیرات بھی بار ایسوسی ایشن نے اپنی مدد آپ کے تحت کر رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی محترم ضیافت حسین چیمہ ایڈووکیٹ، محترم راجہ ناصر محمود صاحب ایڈووکیٹ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی،، محترم محمد اخلاق اعوان ایڈووکیٹ، محترم چوہدری محمد زاہد ایڈووکیٹ، محترم راجہ نوید سجادایڈووکیٹ، محترم شاہد حمید خان سواتی ایڈووکیٹ، محترم اجمل رضا بھٹی ایڈووکیٹ، محترم راجہ تحسین محمودایڈووکیٹ، محترم احسان الحق ملک ایڈووکیٹ، محترم راجہ راشد محمود ایڈووکیٹ، محترم محمد جاوید پراچہ ایڈووکیٹ اور کھوکھا جات و کمرشل شاپس کے متاثرین کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انھوں نے اس قومی منصوبہ میں اپنا بھر پور حصہ ڈالتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے اپنے چیمبرز کو باقاعدہ مارکنگ /نشاندہی کے مطابق دوبارہ تعمیرات کی۔ کچہری چوک وائڈننگ اینڈ ری ماڈلنگ منصوبہ کے دوران کچہری اور جوڈیشل کمپلکس کی طرف آنے والی ٹریفک کے معاملات پر کوئی منصوبہ بندی نہ کی گئی اور دونوں پراجیکٹ کو اکھٹا شروع کر کے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبران، پیرا لیگل سٹاف اور عام سائلین کو بری طرح متاثر کیا اور نہ تو متبادل روٹ دئے گئے اور نہ پارکنگ کا انتظام کیا گیا اور امروز پرانی کچہری اور جوڈیشل کمپلکس اور جناح پارک کے راستوں کو بند کر کے وکلاء سائلین کو ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت در بدر کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی متعلقہ اداروں اور پالیسی ساز اداروں، جن کے لئے اس طرح کے منصوبہ جات کو طاقت اور دھونس کے ذریعہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جاتا رہا ہے۔اسی طرح کا عمل دہرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اور بار ایسوسی ایشن متعلقہ اداروں کو خبردارکرنا چا ہتے ہے کہ کچہری چوک منصوبہ پہلے سے طہ شدہ جگہ جہاں پر دیوار بھی تعمیر کر دی گئی ہے اس سے مزیدہم ایک انچ زمین نہیں دینگے اور جو جگہ ایڈمنسٹریشن کو دے دی گئی ہے اس کے بدلہ میں فوری طور پر جگہ الاٹ کی جائے، اور جو پارکنگ پلازہ وکلاء کے لئے پراجیکٹ سے پہلے طے ہوا تھا اس پر فوری طور پر پیش رفت کی جائے اور اگر دھونس اور طاقت کے نشہ میں کوئی مہم جوئی کی گئی تو اس کی ذمہ دار متعلقہ اداران ہیں، علاوہ ازیں ٹریفک کے معاملات کو اگر10نومبر 2025 تک حل نہ کیاگیا تووکلاء اپنی مدد آپ کے تحت راستے کھول دینگے۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن جلد از جلد جن وکلاء کے چیمنبرز Demage ہوئے اور قدیمی مسجد شہید کی گئی اور کمرشل کھوکھہ جات ختم کیے گئے اس کی Compensation کا عمل جلد از جلد مکمل کریں۔اور کسی بھی طرح کی مہم جوئی و من مانی سے باز رہیں۔اور ہمارے مثبت تعاون کا مثبت جواب دیا جائے جس کے ہم منتظر ہیں۔
