راولپنڈی ( افتخار خٹک ) کمسن بچیوں کو گلے پر چھری پھیر کرذبح کرنے اور اپنی اہلیہ سمیت راہگیر کو زخمی کرنے والے کیس کا فیصلہ
بچیوں کے قتل پر مجرم باپ عثمان انورکو دوبار سزائے موت کا حکم
عدالت کا مجرم کی موت کی تصدیق تک پھانسی کے پھندے پر لٹکائے رکھنے کا حکم
مجموعی طور پر 20 لاکھ روپے مقتولین کے ورثا کو اداکرنے کا حکم
عدم ادائیگی جرمانہ مجرم کی جائیداد ضبط اور مجموعی طور پر ایک سال مزید قید کی سزا
عدالت نے مجرم عثمان انور کو اہلیہ عائشہ اور راہگیر عبدالرحمن کو زخمی کرنے کے جرم میں دس سال اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ ادائیگی کا حکم دیا
عدام ادائیگی مجرم کو مزید چھ ماہ قید کی سزا کا حکم سنایا گیا
فیصلہ کے تحت مجرم کو زخمی عبدالرحمن کو 5 لاکھ روپے دامان ادائیگی کا حکم
فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے سنایا
مجرم عثمان انور کے خلاف آراے بازار پولیس نے 15 جولائی 2024 کو مقدمہ نمبر 489/24 درج کیا تھا
مجرم عثمان انور پر اپنی دو کمسن بچیوں انوش اور لاریب کو ذبح کرنے اور اہلیہ عائشہ اور راہگیر عبدالراحمن کو زخمی کرنے کا الزام تھا
