راولپنڈی (افتخار خٹک ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فوت ہوئے والے ممبر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صدر بار سردار منظر بشیر اور جنرل سیکرٹری ملک اسد محمود نے مرحومین کے عزیز و اقارب کو تعزیتی تقریب میں مدعو کیا ۔اس موقع پر تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شفقت علی بھٹی۔بلال ممتاز بھٹی۔چوہدری ظفر اقبال۔حیدر محمود مرزا۔عمران علی ملک۔ابرار حسین شاہ۔ظہیر احمد قادری۔خواجہ جاوید اقبال۔جی ایم شاہ۔ملک جواد خالد۔راجہ عمران عزیز۔شیخ ایسن الدین۔محمد الیاس شیخ۔ممبر پنجاب بار کونسل اسد محمود عباسی۔بشارت اللہ خان۔فرخ عرف بھٹی۔ممبر پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا۔نے وکلا کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید ضیا حسین کاظمی۔راجہ فاروق۔چوہدری انصر وزیر۔ایڈووکیٹ یہ مرحومین کل ہم میں موجود تھے اج ہم میں نہیں ہیں اور کل کو ہم بھی نہیں ہوں گے یہی دنیا کی روایت ہے ان کی اچھی عادات کی بات کی جائے تو ہم نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے شاہ صاحب کے کردار کی بات کریں تو بہت پروفیشنل لائر اور اپنے سے سینیئر کا ادب کرنے والے اور جونیئر کو شفقت سے پیش انے والی شخصیت کے مالک تھے ان کی شخصیت کا احاطہ کرنا لفظوں میں مشکل ہے کیونکہ ان کا بار کے ساتھ لگاؤ اور بار کے لیے کی جانے والی ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے ہم ان تمام مرحومین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں اخر میں بار کے جنرل سیکرٹری ملک اسد محمود اور صدر سردار منظر بشیر نے وکلا سے خطاب کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ہماری راولپنڈی بار کی روایت ہے کہ ہم اپنے مرحومین کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں اور وہ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اگر ہم بات کریں شاہ صاحب کی شخصیت کی تو وہ ہم سب کے لیے ایک شمع کی مانند ہیں جو خود تو جلتی ہے لیکن دوسروں کے لیے اور روشنی دیتی ہے اور ان کو کہیں بھٹکنے نہیں دیتے وہ ہمارے بڑے بھی تھے سینئر بھی تھے اور ایک شفیق استاد بزرگ کی حیثیت رکھتے تھے چوہدری انصر وزیر شہید کی لوائیقین کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ بار کی ایگزیکٹو باڈی اپنی بھرپور کوشش کر رہی ہے ان کو کوئی بہتر سے بہتر معاملات کروائے جا سکے اور ان کے بچوں کا گزر بسر اچھے طریقے سے ہو سکے پھر بھی ہم اپنے مرحومین کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں جس قدر ہوتا ہے راولپنڈی بار اپنے ممبران کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی ہے اور مزید اپنے وسائل کو دیکھتے ہوئے انشاءاللہ کرتے رہیں گے ہم مرحومین کی درجات کی بلندی کے لیے اللہ تعالٰی سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ ان کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے اخر میں راولپنڈی بار کی طرف سے مرحومین کے اہل خانہ کو ان کی بار میں خدمات کے اطراف کے طور پر اعزازی شیلڈز پیش کی گئی
راولپنڈی (افتخار خٹک ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فوت ہوئے والے ممبر کی یاد میں
