راولپنڈی (افتخار خٹک) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سالانہ انتخابات برائے سال 2025ـ26 کے لئے 9 رکنی الیکشن بورڈ نے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کردی جس کے تحت مجلس عاملہ کی 10 نشستوں سمیت 15 نشستوں پر مجموعی طور پر 23 امیدوار میدان میں آگئے جبکہ نائب صدر کی نشست پر خاتون امیدوار نائلہ فیصل ملک بلامقابلہ منتخب ہوگئیں جاری کردہ عبوری فہرست کے مطابق صدر کی نشست پر طارق محمود ساجد اعوان، سردار منظر بشیر اور شاہد محمود مغل پر مشتمل 3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے نائب صدر کی نشست پر خاتون امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئیں سیکریٹری کی نشست پر قمر الحق خان نیازی، اسد محمود ملک اور جنید احمد نواز راجہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے فنانس سیکرٹری کی نشست پر مہر عامر شہزاد اور عبدالقدوس، جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر چوہدری عامر شہزاد حسین اور رانا حاشر حسین، لائبریری سیکریٹری کی نشست پر چوہدری کاشف متین، عبد القدوس اور ذوالفقار علی نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے اسی طرح مجلس عاملہ کی 10 نشستوں پر آمنہ جاوید، ماریہ نیلوفر بیگ، محمد جہانگیر، ثمینہ اقبال، وقاص منشاء، محمد حیدر علی ہاشمی، مہر عامر شہزاد، ثمرہ حسین، سہیل اختر اور چوہدری عبد الحفیظ امیدواروں کی فہرست میں شامل ہیں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور امیدواروں پر اعتراضات کے بعد 26 دسمبر تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 27 دسمبر کو جاری کی جائے گی حتمی امیدواروں کی پروجیکشن میٹنگ 9 جنوری جبکہ پولنگ 11جنوری کو ہوگی انتخابات کے تمام امور کی نگرانی سینئر وکیل ملک صدیق اعوان کی سربراہی میں قائم 9 رکنی الیکشن بورڈ کرے گا بورڈ کے دیگر اراکین میں ملک رضوان اختر، شازیہ عمران، راجہ شفقت حسین، احسن مقصود قریشی، راجہ فہیم حیدر، راحیلہ بٹ، آصف خان جدون اور عمیر قدیر ملک شامل ہیں۔
راولپنڈی (افتخار خٹک) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سالانہ انتخابات برائے سال 2025ـ26 کے
