BBC Urdu TV

راولپنڈی (افتخار خٹک )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر اور محکمہ صحت

راولپنڈی (افتخار خٹک )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر اور محکمہ صحت کے تعاون سے انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی پانچ سال سے کم عمر کےبچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائۓ.

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما ڈاکٹر مقبول احمد خان نے یونین کونسل نمبر 46 سٹی راولپنڈی نیا محلہ میں محکمہ صحت ضلع راولپنڈی انسداد پولیو کے عملے کے ھمراہ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا ئے۔اس موقع پر بچوں کے
والدین اور محکمہ صحت پنجاب ضلع راولپنڈی کے پولیو ورکرز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ڈاکٹر مقبول احمد خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ُوزرائے صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی پولیو وائرس کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات قابل ستائش ہیں اسی سلسلے میں انہوں نے محکمہ صحت حکام بالخصوص پولیو ورکروں کی شاندارخدمات کوبھی سراہا .ڈاکٹر مقبول احمد خان نے کہامحکمہ صحت ضلع راولپنڈی اور سیکورٹی اداروں کے پرخلوص تعاون سے ہی راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم کامیاب ہوگی اور عوامی حمایت سے پولیو وائرس کا خاتمہ ممکن ہوگا۔

Exit mobile version