BBC Urdu TV

راولپنڈی (افتخار خٹک) ضلع کچہری راولپنڈی میں قائم سرکاری ڈسپنسری گزشتہ ایک ماہ سے ڈاکٹر

راولپنڈی (افتخار خٹک) ضلع کچہری راولپنڈی میں قائم سرکاری ڈسپنسری گزشتہ ایک ماہ سے ڈاکٹر کی عدم تعیناتی کے باعث عملی طور پر غیر فعال ہو کر رہ گئی ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں وکلاء، ججز، عدالتی عملے، کچہری کے مستقل و عارضی ملازمین اور روزانہ آنے والے سائلین کو طبی سہولیات کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری راولپنڈی میں قائم ڈسپنسری عدالتی احاطے میں موجود واحد بنیادی طبی مرکز ہے جہاں روزانہ سینکڑوں افراد معمولی طبی امداد، ابتدائی طبی معائنے اور ہنگامی طبی سہولت کے لیے رجوع کرتے ہیں تاہم تقریباً گزشتہ ایک ماہ سے ڈاکٹر کی نشست خالی ہونے کے باعث مریضوں کو مناسب طبی معائنہ اور علاج کی سہولت میسر نہیں آ رہی وکلاء برادری اور کچہری آنے والے سائلین کا کہنا ہے کہ عدالتی امور کی انجام دہی کے دوران متعدد افراد کو اچانک طبی امداد کی ضرورت پیش آتی ہے لیکن ڈاکٹر کی عدم موجودگی کے باعث مریضوں کو نجی کلینکس یا قریبی ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے جس سے نہ صرف وقت کا ضیاع ہوتا ہے بلکہ اضافی مالی بوجھ بھی برداشت کرنا پڑتا ہے ان کا کہنا تھا کہ شدید گرمی اور موسمی بیماریوں کے دوران ڈسپنسری میں ڈاکٹر کی عدم دستیابی ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے وکلاء اور سائلین نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کچہری جیسے اہم ادارے میں طبی سہولتوں کا فقدان انتظامی غفلت کے مترادف ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈسپنسری میں مستقل بنیادوں پر ڈاکٹر تعینات کیا جائے اور طبی عملے، ادویات اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ عدالتی احاطے میں آنے والے افراد کو بروقت علاج معالجے کی سہولت میسر آ سکے وکلاء رہنماؤں اور کچہری میں آنے والے سائلین نے وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر صحت پنجاب، سیکرٹری صحت اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کچہری راولپنڈی کی ڈسپنسری میں فوری طور پر ڈاکٹر تعینات کیا جائے اور طبی سہولیات کی بہتری کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ روزانہ ہزاروں افراد کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

Exit mobile version