BBC Urdu TV

راولپنڈی (افتخار خٹک سے )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی احسن محمود ملک

راولپنڈی (افتخار خٹک سے )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی احسن محمود ملک نے کم سن بچے سے بدفعلی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو الزام ثابت ہونے پرمجموعی طور پر10سال قید اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے عدالت نے متاثرہ بچے کو 1لاکھ روپے بطور معاوضہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نے ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیاتھانہ رتہ امرال پولیس نے 29اگست2021کو فیضان خالد کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعات376-A، 377اور511کے تحت مقدمہ نمبر468درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ راجہ فیضان نے مدعی کے کم سن بھانجے کو خالی بیٹھک میں لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایاحتمی دلائل مدعی کے وکیل سید نجف الحسنین شاہ نے موقف اختیار کیا کہ ملزم ایسی گھناؤنی حرکات کا عادی ہے پولیس چالان کے مطابق ملزم2017میں بھی ایسے ہی ایک کیس میں نامزد ملزم تھا وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ دوران ٹرائل عدالت سے ضمانت ہونے پر ملزم اپنے محلے میں مٹھائی بھی بانٹتا رہا جو میرے موکلان کو یہ دھمکی بھی دیتا رہا کہ اب بہت جلد بری ہونے کے بعد وہ حساب چکائے گاگزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو دونوں دفعات کے تحت 5,5سال قید اور1,1لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کومزید6،6ماہ قید بھگتنا ہوگی عدالت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 544-A کے تحت متاثرہ بچے کو1لاکھ روپے معاوضہ بھی ادا کرنے کا حکم دیادونوں دفعات میں دی گئی سزاؤں پر بیک وقت عملدرآمد ہو گا عدالت نے ملزم کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ382-Bکا فائدہ بھی دیا ہے جس کے تحت ملزم کا عرصہ حوالات سزا سے منہا تصور ہو گا قبل ازیں ملزم عدالت سے ضمانت پر رہا تھا تاہم عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نے ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔
۔۔۔۔۔

Exit mobile version