BBC Urdu TV

راولپنڈی (افتخار خٹک) دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف کی نمائندہ تنظیم الکرم فرینڈز

راولپنڈی (افتخار خٹک) دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف کی نمائندہ تنظیم الکرم فرینڈز راولپنڈی کے زیرِ اہتمام "سورۂ حجرات کی روشنی میں آدابِ زندگی” کے عنوان سے ماہانہ درس قران "درسِ ضیاءُ القرآن” آج (بروز ہفتہ) بعد از نمازِ مغرب جامع مسجد مدنی گلی نمبر 6 الہ آباد ویسٹرج 3 راولپنڈی کینٹ میں منعقد ہو گا تنظیم کے ترجمان حافظ بدر منیر اعوان کے مطابق درسِ ضیاءُالقرآن درحقیقت قرآنِ حکیم کو محض تلاوت تک محدود رکھنے کے بجائے، اس کے پیغام کو زندگی کے ہر گوشے میں نافذ کرنے کی عملی کوشش کا نام ہے اس عظیم الشان علمی اجتماع میں ملک کے نامور علماء، محققین اور اساتذہ کرام شرکت فرمائیں گے، جو اپنے خطابات کے ذریعے قرآنِ مجید کے پیغام کو فہم، شعور اور عمل کی صورت میں پیش کریں گے خصوصاً نوجوان نسل کی فکری و اخلاقی تربیت اس درس کا نمایاں پہلو ہو گی انہوں نے کہا کہ الکرم فرینڈز راولپنڈی عرصۂ دراز سے فہمِ دین، اصلاحِ معاشرہ اور قرآنی شعور کی بیداری کے لئے کوشاں ہے، اور درسِ ضیاءُالقرآن اسی مسلسل جدوجہد کا ایک روشن باب ہے پروگرام کا مقصد قرآنِ حکیم کو فرد اور معاشرے کی عملی رہنمائی کا مرکز بنانا ہے تاکہ اخلاق، برداشت، اخوت اور ذمہ داری جیسے قرآنی اوصاف کو فروغ دیا جا سکے عوام، بالخصوص طلبہ، اساتذہ اور اہلِ علم سے بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

Exit mobile version