BBC Urdu TV

راولپنڈی (افتخار خٹک) تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پارٹی قیادت

راولپنڈی (افتخار خٹک) تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پارٹی قیادت کے خلاف بیان بازی پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا نے نکال نکال دیا کی رٹ لگا رکھی تھی آج نکالنا وڑ گیا سابق چیئرمین کی ہدائیت پر پارٹی سے اختلافات ختم کر رہا ہوں سابق چیئرمین سے وہی چہرے ملتے ہیں جو ذاتی مفادات اور اقرباپروری کرتے ہیں سابق چیئرمین نے 22 اگست اسلام آباد کے جلسے کی ذمہ داری مجھے سونپی ہے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں سابق چیئرمین سے ملاقات سے پہلے اور ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ میں اج بھی اور دو دن قبل بھی سابق چیئرمین سے ملاقات کے لئے ایا تھا اور آنے کا مقصد صرف سابق چیئرمین کو اپنا موقف پیش کرنا تھا تاکہ یہ مسئلہ سلجھے لیکن جو سابق چیئرمین سے ملاقات کراتے ہیں وہ میری ملاقات نہیں ہونے دے رہے اور ملاقات نہ کرانے میں ان لوگوں کا بھی ہاتھ ہے جو گزشتہ 3 ماہ سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین سے ملاقات کرانا جن کے اختیار میں ہے وہ نہیں چاہتے کہ میں ان سے ملوں انہوں نے کہا کہ جیل میں ہونے کی وجہ سے سابق چیئرمین بہت سارے معاملات سے لاعلم ہیں انہوں نے کہا کہ میرے معاملات سلجھ گئے تو مجھے احتجاج کرنے کا کہیں گے سب جانتے ہیں کہ مجھ سے زیادہ موثر احتجاج کوئی نہیں کرا سکتا میرا کام ہی احتجاج کرانا ہے آج ہم مورچوں میں بیٹھ کر ہوائی فائر کر رہے ہیں موثر احتجاج نہیں ہو رہا اسٹیبلشمنٹ جانتی ہے کہ میرے معاملات سیٹ ہو گئے تو بھرپور احتجاج ہوگا احتجاج سے قبل لوگوں کی اگاہی کے لئے مہم چلانا پڑتی ہے 22 اگست کو اسلام اباد جلسہ کامیاب نہ ہوا تو پھر میں اسلام اباد میں جلسے کی کال دوں گا انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین سے کنٹرولڈ ملاقاتیں کرائی جاتی ہیں سابق چیئرمین سے وہی چہرے ملتے ہیں جو ذاتی مفادات اور اقرباپروری کرتے ہیں اس حوالے سے حماد اظہر کے موقف کی تائید کرتا ہوں اور سابق چیئرمین کو پیغام دیتا ہوں کہ اپ کا نام لے کر میرے متعلق غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں پارٹی میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ سابق چیئرمین کو میری خدمات کی ضرورت نہیں ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ میرے متعلق سابق چیئرمین کے کان بھرے گئے سابق چیئرمین سے میری ملاقات نہ ہونا مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے بعد ازاں ملاقات کے بعد دوبارہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ آج تین ماہ بعد سابق چیئرمین سے ملاقات ہوئی میں نے ہاتھ ملایا تو انہوں نے گلے لگایا دو طرفہ گلے شکووں کا تبادلہ ہوا بیرسٹر گوہر کے سامنے 22 اگست کے جلسے سے ذمہ داری سونپی ہے آج ہم شیر وشکر ہوگئے ہیں پارٹی سے اختلافات سابق چیئرمین کے کہنے ختم کر رہا ہوں میں پارٹی کے رہنماؤں کے متعلق دئیے گئے ریمارکس پر معذرت خواہ ہوں انہوں نے کہا کہ میڈیا نے نکال نکال دیا کی رٹ لگا رکھی تھی آج نکالنا وڑ گیا۔

Exit mobile version