راولپنڈی : ( افتخار خٹک ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی احسن محمود ملک نے 7سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو الزام ثابت ہونے پر ساڑھے12سال قید اور1لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے عدالت نے متاثرہ بچی کو2لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے عدالت نے حکم دیا ہے کہ ہرجانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کی جائیداد فروخت کر کے رقم وصول کی جائے جبکہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید6ماہ اور ہرجانے کی عدم ادائیگی پر بھی6ماہ قید بھگتنا ہوگی عدالت نے ملزم کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ382-Bکا فائدہ بھی دیا ہے جس کے تحت ملزم کا عرصہ حوالات سزا سے منہا تصور ہو گاکہکشاں کالونی اڈیالہ روڈ کے رہائشی عثمان سرور نامی ملزم کے خلاف تھانہ صدر بیرونی پولیس نے 3فروری2021کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ376(3)اور511کے تحت مقدمہ درج کیا تھا ملزم پر الزا م تھا کہ اس نے اپنے گھر قرآن پڑھنے کے لئے آنے والی7سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی اور نازیبا حرکا ت کیں بچی کے والد کی شکائیت پر ملزم نے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو قید وجرمانے کی سزا سنانے کے ساتھ متاثرہ بچی کو ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
۔۔۔۔۔۔
راولپنڈی : ( افتخار خٹک ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی احسن محمود ملک
