BBC Urdu TV

راولپنڈی (افتخار خٹک )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی راجہ فیصل رشید نے قتل کے مقدمہ

راولپنڈی (افتخار خٹک )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی راجہ فیصل رشید نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو الزام ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی ہے عدالت نے مقتول کے ورثا کو5لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے تھانہ صادق آباد پولیس نے 24 اگست 2022 کومقتول کے بھائی کی مدعیت میں علی رضا اور اسامہ عرف راجو کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 302/34کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ علی رضا نے سابقہ رنجش پر اس کے بھائی امتیاز کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھاگزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی عدالت نے مقتول کے قانونی ورثا کو 5لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے ہرجانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید6ماہ قید بھگتنا ہو گی عدالت نے حکم دیا ہے کہ عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کی جائیداد فروخت کر کے ہرجانے کی رقم وصول کی جائے عدالت نے ملزم کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ382-Bکا فائدہ بھی دیا ہے جس کے تحت ملزم کا عرصہ حوالات سزا سے منہا تصور ہو گا

Exit mobile version