راولپنڈی (افتخار خٹک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی راجہ فیصل رشید نے ٹریفک بلاک کر کے حکومت مخالف جلوس اور نعرہ بازی سمیت ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں نامزد سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد نذیر اور راجہ ناصر محفوظ کی ضمانتیں تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے رواں سال 26 جولائی کو سب انسپکٹر حسین طارق کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 188، 341، 147 اور 148 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا مقدمہ میں پی پی 11 سے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد نذیر، راجہ ناصر محفوظ، عاطف ریاض، ملک عظیم، محمد فرقان اور عمران عباسی سمیت 22 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ ملزمان نے سکستھ روڈ پر احتجاج کے دوران تمام اطراف کی ٹریفک بلاک کر کے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی امن عامہ میں خلل ڈالنے اور کار سرکار میں مداخلت کا ارتکاب کیا ملزمان نے محمد فیصل ملک اور راجہ متین ایڈووکیٹ کے ذریعے ضمانت دائر کی تھی گزشتہ روز سماعت کے موقع پر ملزمان کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ اس مقدمہ میں درخواست گزاروں کا کوئی کردار نہیں نہ ہی موقع پر موجودگی ثابت ہے مقدمہ میں عائد دفعہ 188 کے علاوہ سب دفعات قابل ضمانت ہیں جس میں زیادہ سے زیادہ سزا بھی ایک ماہ ہے وکلا کا موقف تھا یہ مقدمہ اب بھی تحقیقات طلب ہے کیونکہ صرف گرفتار ملزم کے بیان پر درخواست گزاروں کو نامزد کیا گیا ہے عدالت نے ملزمان کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ضمانتیں کنفرم کردیں عدالت نے ملزمان کو ہدایت کی 20 ہزار روپے فی کس کے مچلکے جمع کرانے کے ساتھ ایک لوکل شورٹی بھی جمع کروائیں۔
راولپنڈی (افتخار خٹک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی راجہ فیصل رشید نے ٹریفک بلاک
