راولپنڈی (افتخار خٹک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی راجہ فیصل رشید نے ڈکیتی مع قتل اور منشیات کے 2 الگ الگ مقدمات میں نامزد ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا ہے تھانہ ویسٹریج پولیس نے 2 ستمبر 2021 کو مقتول کے بھائی عمر احمد کی مدعیت میں ڈکیتی کی دفعہ 397 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا کہ نامعلوم ملزم نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے اس کے بھائی عثمان احمد کو زخمی کردیا تاہم بعد ازاں عثمان ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا جس پر پولیس نے مقدمہ میں قتل کی دفعہ 302 کا اضافہ کیا تھا جبکہ مقدمہ میں راجہ سعد ظہیر کو گرفتار کیا تھا گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا عدالت نے قرار دیا کہ اگر ملزم کسی اور مقدمہ میں مطلوب نہیں ہے تو اسے رہا کیا جائے ادھر تھانہ ویسٹریج پولیس نے گزشتہ سال 10 نومبر کو زاہد اللّٰہ کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں ملزم پر 540 گرام چرس برآمدگی کا الزام تھا گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا۔
راولپنڈی (افتخار خٹک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی راجہ فیصل رشید نے ڈکیتی مع قتل
