BBC Urdu TV

راولپنڈی (افتخار خٹک )اینٹی کرپشن راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج علی نواز بھکر نے نجی ہاؤسنگ

راولپنڈی (افتخار خٹک )اینٹی کرپشن راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج علی نواز بھکر نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے کروڑوں روپے رشوت وصول کرنے کے مقدمہ میں نامزد سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14یوم کی توسیع کر دی ہے

عدالت نے مقدمہ کا چالان پیش نہ ہونے کے باعث کسی کاروائی کے بغیر سماعت ملتوی کردی اور 2 اپریل کو چالان داخل کرنے کا حکم دیا ہے پیر کے روز سماعت کے موقع پر فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل سے سخت سیکورٹی میں ضلع کچہری لایا گیا اس موقع پرفواد چودھری کے وکلا بھی موجود تھے تاہم دوران سماعت اینٹی کرپشن نے مقدمہ کا چالان پیش کرنے کے لئے مزید مہلت طلب کی جس پر عدالت نے سماعت 2 اپریل تک ملتوی کردی یاد رہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے تعزیرات پاکستان کی دفعات 162/163 اور اینٹی کرپشن ایکٹ کی دفعہ 5/2/47 کے تحت گزشتہ سال 29 نومبر کو مقدمہ درج کیا تھا سب انسپکٹر عبدالغفار بھٹی کی مدعیت میں درج مقدمہ میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، اس کے کزن و فرنٹ مین فوق شیراز چوہدری کے علاوہ ضلع کونسل جہلم کے سابق ڈسٹرکٹ افسر پلاننگ محمد داؤد اور سیکریٹری ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی جہلم کو بھی نامزد کیا گیا ہے مقدمہ کے متن کے مطابق ملزمان نے کرپشن کا ارتکاب کرتے ہوئے جی ٹی روڈ دینہ پر واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے رشوت کی مد میں مجموعی طور پر 2 کروڑ روپے وصول کئے جس کے لئے فوق شیراز چوہدری کے ذریعے سوسائٹی سے تمام سرکاری امور کی انجام دہی، زمین کی خریداری اور این او سی کی منظوری لے کر دینی تھی۔

Exit mobile version