راولپنڈی (افتخار خٹک) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کسی کاروائی کے بغیر 9 اپریل تک ملتوی کردی گزشتہ روز سماعت کے موقع پر سابق چیئرمین کے وکیل فیصل ملک ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے وکیل صفائی کے مطابق ہمیں بتایا گیا عدالتی مصروفیات کے باعث سماعت 9 اپریل تک ملتوی کررہے ہیں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں مقرر تھی لیکن صبح بتایا گیا سماعت اڈیالہ جیل کے بجائے عدالت میں ہوگی دریں اثنا سابق وفاقی وزیر زرتاج گل نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سب سامنے ہے حالات تو بہت خراب ہیں جعفر ایکسپریس والا جو واقعہ ہوا ہے ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ ہم اپنی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں رمضان المبارک میں دہشت گردی ہورہی ہیں دہشت گردی ایک ایسا مسئلہ ہے جو پاکستان پر مسلط کیا گیا ہماری پولیس اور ہماری فورسز کے جوان ہمارے بھائی یا سویلین شہید ہو رہے ہیں تکلیف تو ہمیں ہوتی ہے درد تو ہم سب کو ہے میں حکومت کی بات کرتی ہوں جو انتہائی نالائق ہے نکمی ہے غیر سنجیدہ ہے انہوں ایسے وزراء کو وزارتیں دی جیسے ریوڑیاں بانٹیں گئیں ہوں وزراء کی لوٹ سیل لگی ہو جیسے کارکردگی صفر بٹہ صفر ہے انکی امن و امان کی صورت حال انتہائی خراب ہے کچھ بھی ان سے کنٹرول نہیں ہو رہا رمضان المبارک میں ملکہ بھر میں مہنگائی کا طوفان ہے یہ مہنگائی بھی ان سے کنٹرول نہیں ہو رہی بلوچستان کے پی سندھ پنجاب یہاں تک کہ اسلام آباد میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے اور یہ سب کچھ اس نالائق حکومت کی وجہ سے ہو رہاہے ملک میں دہشت گردی پر دل دکھتا ہے سابق چیئرمین کے دور میں یہ سب کچھ نہیں تھا ہمارے لیڈر کو نہ بچوں سے بات کروائی جا رہی ہے نہ ہمیں ملنے دیا جارہاہے ایک سالہ حکومتی کارکردگی صرف اور صرف ذاتی انتقامی سیاست ہے اس نالائق حکومت کی۔
راولپنڈی (افتخار خٹک) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے نو مئی جی ایچ کیو حملہ
