BBC Urdu TV

راولپنڈی ( افتخار خٹک ) افشاں اعجاز صوفی نے اجتماعی زیادتی و قتل کے مقدمہ میں ملزمان محمد

راولپنڈی ( افتخار خٹک ) افشاں اعجاز صوفی نے اجتماعی زیادتی و قتل کے مقدمہ میں ملزمان محمد وقاص ، آصف ، نقاش اور بلال کو جرم ثابت ہونے پر دو دو دفعہ سزائے موت اور جرمانہ کی سزا سنائی ۔

ملزمان نے سال 2024 میں جیل مقید حوالاتی سبیل ولد کرامت کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد از زیادتی کپڑے سے گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔ جس پر سپرنٹینڈنٹ سنٹرل جیل اڈیالہ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 1/24 بجرم 302/375-A/34 تھانہ صدر بیرونی درج رجسٹر ہوا تھا ۔
مقدمہ کے اندراج کے بعد *فاضل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ صاحب* کی ہدایت پر مقدمہ کو ہائی پروفائل ڈکلیئر کیا گیا اور *فاضل ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر راولپنڈی میاں عمران رحیم صاحب* کی سربراہی میں پراسکیوشن ٹیم تشکیل دی گئی جس میں *رحمان شوکت بھٹی ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر اور مرید رضا اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر راولپنڈی* بھی شامل تھے ۔ پراسیکیوشن ٹیم نے مقدمہ کے اندراج کے بعد تفتیشی افسر کو گائیڈ لائن/لائن آف انکوائری جاری کی اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت بھجوایا ۔
عدالت میں مقدمہ کی پیروی *فاضل ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر میاں عمران رحیم صاحب* کی سربراہی میں پراسکیوشن ٹیم نے کی اور ٹھوس و مضبوط دلائل سے عدالت کو مطمئن کیا ۔
*فاضل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ صاحب نے اس بے مثال کامیابی پر فاضل ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر راولپنڈی میاں عمران رحیم صاحب* اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی۔

Exit mobile version