راولپنڈی ( افتخار خٹک)سیور فوڈ پر صارفین سے زائد ٹیکس وصولی کا الزام، شہریوں کی شدید تشویش
راولپنڈی میں معروف فوڈ چین برانڈ سیور فوڈ ایک مرتبہ پھر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جہاں شہریوں نے ریسٹورنٹ انتظامیہ پر فوڈ آئٹمز پر مقررہ شرح سے کہیں زیادہ ٹیکس وصول کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
شہریوں کے مطابق، پنجاب ریونیو اتھارٹی (PRA) کی جانب سے راولپنڈی کارڈ ہولڈرز کے لیے فوڈ آئٹمز پر ٹیکس کی شرح 5 فیصد مقرر ہے، جبکہ سیور فوڈ کی جانب سے بل میں 16 فیصد ٹیکس شامل کیا جا رہا ہے، جس پر صارفین نے شدید احتجاج کیا ہے۔
متاثرہ گاہکوں کا کہنا ہے کہ
>حکومتی نرخ واضح ہونے کے باوجود ریسٹورنٹ اپنی مرضی کا ٹیکس لگا رہا ہے، جو کھلی زیادتی اور عوام سے ناجائز وصولی ہے۔”
شہریوں نے متعلقہ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی نہ صرف صارفین کے معاشی بوجھ میں اضافہ کرتی ہے بلکہ مارکیٹ میں شفافیت پر بھی سوال اٹھاتی ہے۔
دوسری جانب، انتظامیہ کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔
