راولپنڈی (افتخار خٹک)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نادیہ اکرام ملک نے گدھی کے کان کاٹنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی
درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جبکہ ملزم کی عبوری ضمانت میں 5جولائی تک توسیع کر دی ہے ملزم نے سید مسعود الحسن شاہ اور سید نجف الحسن شاہ کے ذریعے عدالت میں دائرضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی گزشتہ روز سماعت کے موقع پر درخواست گزار کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کو بے بنیاد طور پر مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے جبکہ درخواست گزار کسی طور بھی اس میں ملوث نہیں ہے نہ ہی درخواست گزار کے خلاف کوئی شواہد موجود ہیں کیس کی تفتیش بھی مکمل ہو چکی ہے اسی طرح مقدمہ میں عائد دفعہ بھی قابل ضمانت ہے لہٰذا درخواست گزار کی ضمانت منظور کی جائے عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو5جولائی کو سنائے جانے کا امکان ہے قبل ازیں عدالت نے20جو کو50ہزار روپے کے مچلکوں پرملزم کی عبوری ضمانت منظور کی تھی یاد رہے کہ تھانہ روات پولیس نے 17جون کو گدھی کے مالک تنویر حسین کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ429کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں ارشد محمود نامی شخص پر گدھی کے دونوں کان کاٹنے کا الزام تھا
