BBC Urdu TV

راولپنڈی (افتخار خٹک)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی حاکم خان بکھرنے سابق کمشنر

راولپنڈی (افتخار خٹک)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی حاکم خان بکھرنے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے دائر درخواست کی سماعت ایک بار پھر4مئی تک ملتوی کر دی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر درخواست گزار وکلا ارسلان احمد اور زیب فیاض ایڈووکیٹ نے عدالت میں نئی درخواست دائر کی جس مین کمشنر راولپنڈی کو اصالتا طلب کرنے کی استدعا کی گئی تھی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ گزشتہ تاریخ پر کمشنر کی جانب سے وکلات نامہ داخل کرانے کے ساتھ یہ جواب بھی دیا گیا کہ وہ الیکشن کمیشن سمیت دیگر اداروں کے سامنے جاری انکوائری میں پیش ہو رہے ہیں اس طرح اگر لیاقت چٹھہ باقی اداروں کے سامنے پیش ہو رہے ہیں تو انہیں عدالت میں پیش ہونے پر بھی کوئی امر مانع نہیں ہو نا چاہئے تاکہ وہ حالیہ انتخابات میں دھاندلی سے متعلق اپنے بیان کی وجوہات سے عدالت کو آگاہ کریں اس تناظر میں مقدمہ اندراج کی درخواست پر فیصلے کے لئے بھی ان کی اصالتا حاضری ضروری ہے تاکہ انصاف کے تقضے پورے کئے جا سکیں لہٰذا عدالت لیاقت چٹھہ کو آئندہ تاریخ پر اصالتا پیش ہونے کا حکم دے عدالت نے درخواست پر کاروائی کے لئے سماعت4مئی تک ملتوی کر دی یاد رہے کہ ارسلان احمد اور زیب فیاض ایڈووکیٹ نے سابق کمشنر کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے ضابطہ فوجداری کی دفعہ22-A اور22-Bکے تحت عدالت میں درخواست دائر کی تھی سی پی او راولپنڈی اور ایس ایچ او تھانہ سول لائن کو فریق بناتے ہوئے درخواست میں موقف اختیار کیا گیاتھا کہ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے پریس کانفرنس میں حالیہ انتخابات میں ڈویژن بھر میں ریٹرننگ افسران کے ذریعے انتخابی بے ضابطگیوں اور دھاندلی کا اعتراف کیا یہ پریس کانفرنس ملک کے مختلف ٹی وی چینلوں پر نشر ہوئی سابق کمشنر کی جانب سے اپنے جرائم کے اعتراف کے فوری بعد درخواست گزار نے متعلقہ پولیس کو مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دی لیکن پولیس نے آج تک ان کی درخواست پر کوئی کاروائی نہیں کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سابق کمشنر اور اس کے شریک ملزمان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کا حکم جاری کیا جائے۔

Exit mobile version