راولپنڈی (افتخار خٹک)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی حاکم خان بکھرنے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے دائر درخواست کی سماعت ایک بار پھر25اپریل تک ملتوی کر دی ہے آئندہ تاریخ پر فریقین کے وکلا درخواست پر دلائل دیں گے گزشتہ روز سماعت کے موقع پرکمشنر کی جانب سے راجہ حسیب سلطان اور فرزانہ ممتاز ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر عدالت نے وکالت نامے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ہدائیت کی کہ لیاقت چٹھہ کے دستخطوں کا نمونہ حاصل کیا جائے تاکہ اس امر کی تصدیق ہو سکے کہ وکالت نامہ پر لیاقت چٹھہ نے کود دستخط کئے ہیں کیونکہ پولیس کی جانب سے سمن کی تعمیل کے حوالے سے پیش کی جانے والی رپورٹس میں تضاد ہے اور ابہام موجود ہے عدالت کا موقف تھا کہ پولیس نے مختلف مواقع پر2مختلف قسم کی رپورٹس عدالت میں جمع کروائی ہیں جس پر درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ لیاقت چٹھہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کریں کیونکہ وہ نہ صرف بطور کمشنر سٹیٹس انجوائے کرتے رہے بلکہ حالیہ عام انتخابات کی بھی نگرانی کر رہے تھے اور چونکہ ہماری درخوات بھی براہ راست کمشنر کے خلاف ہے درخواوست گزار کا موقف تھا کہ کمشنر کی جانب سے داخل کرائے گئے وکالت نامے پر ہمارے تحفظات بھی موجد ہیں تاہم اس کا فیصلہ عدالت خود کرے تاہم عدالت نے کمشنر کے دستخطوں کی تصدیق کے لئے سماعت 25اپریل تک ملتوی کر دی یاد رہے کہ ارسلان احمد اور زیب فیاض ایڈووکیٹ نے سابق کمشنر کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے ضابطہ فوجداری کی دفعہ22-A اور22-Bکے تحت عدالت میں درخواست دائر کی تھی سی پی او راولپنڈی اور ایس ایچ او تھانہ سول لائن کو فریق بناتے ہوئے درخواست میں موقف اختیار کیا گیاتھا کہ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے پریس کانفرنس میں حالیہ انتخابات میں ڈویژن بھر میں ریٹرننگ افسران کے ذریعے انتخابی بے ضابطگیوں اور دھاندلی کا اعتراف کیا یہ پریس کانفرنس ملک کے مختلف ٹی وی چینلوں پر نشر ہوئی سابق کمشنر کی جانب سے اپنے جرائم کے اعتراف کے فوری بعد درخواست گزار نے متعلقہ پولیس کو مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دی لیکن پولیس نے آج تک ان کی درخواست پر کوئی کاروائی نہیں کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سابق کمشنر اور اس کے شریک ملزمان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کا حکم جاری کیا جائے۔
راولپنڈی (افتخار خٹک)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی حاکم خان بکھرنے سابق کمشنر راولپنڈی
