راولپنڈی (افتخار خٹک)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی راجہ فیصل رشید نے سابق رکن صوبائی اسمبلی عدنان چوہدری کے قتل کے مقدمہ میں نامزد رکن قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال چوہدری اور ان کے بھائی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ کی کاروائی 3 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر دانیال چوہدری، ان کے بھائی اسامہ چوہدری اور چنگیز خان عدالت میں موجود تھے اس موقع پر دانیال چوہدری کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ چونکہ دانیال چوہدری سرکاری مصروفیات کے باعث بیرون ملک جارہے ہیں لہٰذا سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کی جائے مدعی کے وکیل کی جانب سے اعتراض نہ کرنے پر عدالت نے سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کو بھی طلبی کے سمن جاری کر دیئے ہیں آئندہ تاریخ پر شہادتیں قلمبند کی جائیں گی یاد رہے کہ 12 فروری کو پولیس لائن ہیڈکوارٹر کے سامنے انیکسی چوک میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے عدنان چوہدری پر اس وقت فائرنگ کر دی تھی جب وہ اپنے ڈرائیور کے ہمراہ جارہے تھے عدنان چوہدری گردن، سینے اور چہرے پر گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ تھانہ سول لائنز پولیس نے 13جنوری کو مقتول چوہدری عدنان کے برادر نسبتی کی مدعیت میں 5افراد کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302/34 اور 109کے تحت مقدمہ نمبر 253 درج کیا تھا۔
راولپنڈی (افتخار خٹک)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی راجہ فیصل رشید نے سابق رکن صوبائی
