BBC Urdu TV

راولپنڈی (افتخار خٹک)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی راجہ فیصل رشید نے سابق رکن صوبائی

راولپنڈی (افتخار خٹک)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی راجہ فیصل رشید نے سابق رکن صوبائی اسمبلی عدنان چوہدری کے قتل کے مرکزی ملزم سہیل انجم فیروز کی ضمانت بعد از گرفتاری کی استدعامستردکرتے ہوئے درخواست خارج کر دی ہیگزشتہ روز سماعت کے موقع پر ملزم کے وکیل سید حسن عباس اور مدعی کے وکیل شاہد علی شہزاد بھٹی کے علاوہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر اور مقدمہ کا تفتیشی افسر بھی موجود تھا عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ پولیس کے ریکارڈ کے مطابق چونکہ عواردات میں استعمال ہونے والاموٹر سائیکل بھی ملزم کے گھر سے برآمد ہوا جبکہ دوران تفتیش ملزم سے 73ہزار روپے، موبائل فون اورسوا 3لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کی گئی اسی طرح ملزم اپنے ہی شریک ملزم دانش بھٹی کا حقیقی والد ہے ریکارڈ کے مطابق مقتول پر فائرنگ دانش نے کی جبکہ درخواست گزار کا سی ڈی آر ڈیٹا بھی ریکارڈ کا حصہ ہے جس میں درخواست گزار نے اپنے دوسرے شریک ملزم ظہور سے فوری رابطہ کیا اس طرح دستیاب ڈیٹا استغاثہ کے ریکارڈ کو مکمل سپورٹ کرتا ہے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق ملزم نہ صرف قتل کے سنگین جرم میں ملوث ہے بلکہ پہلے بھی بہت سی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے لہٰذادرخواست گزار ضمانت کا حقدار نہیں ہے سہیل انجم فیروزنامی ملزم کو پولیس نے رواں سال 29فروری کو گرفتار کیا تھا یاد رہے کہ12فروری کو پولیس لائن ہیڈکوارٹر کے سامنے انیکسی چوک میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے عدنان چوہدری پر اس وقت فائرنگ کر دی تھی جب وہ اپنے ڈرائیور کے ہمراہ جارہے تھے عدنان چوہدری گردن، سینے اور چہرے پر گولیاں لگنے سے موقع پرجاں بحق ہو گئے تھے جبکہ تھانہ سول لائنز پولیس نے 13جنوری کومقتول چوہدری عدنان کے برادر نسبتی کی مدعیت میں 5افراد کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302/34 اور 109کے تحت مقدمہ نمبر 253درج کیا

Exit mobile version