BBC Urdu TV

راولپنڈی (افتخار خٹک)ایس پی راول فیصل سلیم کا تھانہ نیوٹاؤن اور صادق آباد کا اچانک دورہ

راولپنڈی (افتخار خٹک)ایس پی راول فیصل سلیم کا تھانہ نیوٹاؤن اور صادق آباد کا اچانک دورہ،

ایس پی راول نے فرنٹ ڈیسک ریکارڈ، حوالات اور عمارت سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات دیں،ایس پی راول نے تھانہ نیوٹاؤن اورصادق آباد میں تفتیشی افسران سے میٹنگز کا انعقاد کیا،زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات دیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی راول فیصل سلیم نے تھانہ نیوٹاؤن اور صادق آباد کا اچانک دورہ کیا، ایس پی راول نے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک ریکارڈ،حوالات اور عمارت سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات دیں،ایس پی راول نے تھانہ نیوٹاؤن اور صادق آباد میں تفتیشی افسران سے میٹنگز کا انعقادکیا،زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس کاجائزہ لیا اور افسران کو ہدایات دیں،ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے چالان بروقت مرتب کیے جائیں،اشتہاری مجرمان اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے،کار و موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت موثر گشت کو یقینی بنایا جائے،تھانہ کی سطح پر شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالہ کو یقینی بنایا جائے،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور ان کو سہولیات کی فراہمی اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں، سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنانے کے لیے سرپرائز وزٹس کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Exit mobile version