راولپنڈی : ائرپورٹ کے علاقہ رحیم آباد میں خاتون کو حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کے بارے ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او محمد احسن یونس کا نوٹس،
ایس ایچ او ائرپورٹ کو فوری کاروائ کا حکم،
ایس ایچ او ائرپورٹ اور ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوۓ اہلیہ کو حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کرنے والے شخص تنویر کو گرفتار کر لیا،
میرا شوہر تنویر مجھ پر تشدد کرتا اور مجھے گھر میں مقید رکھتا ہے، متاثرہ خاتون
ملزم تنویر کے خلاف تھانہ ائرپورٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،
ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائ جاۓ گی، ایس پی پوٹھوہار
خواتین اور بچوں پر تشدد اور حبس بیجا میں رکھنے جیسا فعل ہرگز برداشت نہیں کیا جاۓ گا، سی پی او محمد احسن یونس
رپورٹ:افتخار خٹک راولپنڈی
