BBC Urdu TV

راولپنڈی ائرپورٹ پولیس کی اہم کاروائی موٹرسائیکل چوری

راولپنڈی ائرپورٹ پولیس کی اہم کاروائی موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی بالی گینگ گرفتار

ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 16 موٹرسائیکل ، نقدی 29 ہزار روپے ، ماسٹر کی اور موٹرسائیکلوں کے سپیئر پارٹس برآمد

ملزمان سے تفتیش کے دوران چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کیے گئے، ایس ایچ او

ایس ڈی پی او سول لائن کی زیر نگرانی ایس ایچ او ائرپورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گینگ کو گرفتار کیا ، پولیس

گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ بلال عرف بالی، حمزہ اور فیضان شامل ہیں، پولیس

گینگ کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار

سی پی او محمد احسن یونس کی طرف سےایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی او سول لائن، ایس ایچ او ائرپورٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش، منظم و متحرک گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت

رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Exit mobile version