راولپنڈی : آرپی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کی سی پی او راولپنڈی سید خالدہمدانی اور ڈی پی او اٹک سردار غیاث گل کے ہمراہ اہم پریس بریفنگ،
24نومبر کو سیاسی جماعت کے پرتشدد مظاہرین کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا،
پرتشدد مظاہرین نے 24نومبر کو سرکاری وسائل کا استعمال کرتے ہوئے اسلحہ آتشیں سے پولیس پر حملہ کیا اور براہ راست فائرنگ کی، آر پی اوبابر سرفراز الپا
پرتشدد احتجاج میں راولپنڈی ریجن کے170پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے 02کو گولیاں لگیں، آر پی او
زخمی افسران واہلکاروں میں 25کی حالت تشویشناک ہے، آر پی او
گزشتہ 03ماہ میں سیاسی جماعت کے پرتشدد احتجاج میں اب تک راولپنڈی ریجن میں 262پولیس افسران زخمی ہو چکے ہیں، آر پی او
پرتشدد اور مسلح مظاہرین نہ صرف موٹروے پر مختلف جگہوں پر آگ لگائی بلکہ پولیس کی 11سرکاری گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا، آر پی او
راولپنڈی ریجن پولیس کی طرف سے تحمل کا مظاہرہ کیا گیا جس کی وجہ سے مظاہرین میں سے کسی ایک کے بھی زخمی ہونے کا واقعہ رپورٹ نہ ہوا، آرپی او بابر سرفراز الپا
راولپنڈی ریجن میں مظاہرین کے خلاف درج 32مقدمات میں 1150سے زائد پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا،آر پی او
گرفتار افراد میں 64افغان باشندے بھی شامل ہیں، آر پی او
گرفتار64افغان باشندوں میں 04ملزمان کے پاس قانونی اجازت نامہ اور بقیہ60 غیرقانونی پائے گئے، آر پی او
ہکلہ انٹر چینج سے آنے والے پرتشدد مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر براہ راست فائرنگ اور پتھراؤ کیا، سی پی او راولپنڈی سید خالدہمدانی
راولپنڈی ضلع میں گرفتار ہونے والے 400سے زائد پرتشدد مظاہرین میں درجنوں غیر قانونی افغان باشندے بھی شامل ہیں،سی پی او راولپنڈی
گرفتار ملزمان سے اسلحہ،مہلک غلیلیں،وائرلیس کمیونیکشن آلات،بال بیرنگ اور تشدد کرنے والے راڈ و ڈنڈے برآمد ہوئے، سی پی او راولپنڈی
انتہائی پرتشدد مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر گاڑیاں چڑھانے کی بھی کوشش کی، سی پی او راولپنڈی
مظاہرین کے تشدد سے کانسٹیبل محمد مبشر بلال شہیداور 24پولیس افسران واہلکار زخمی ہوئے، سی پی او راولپنڈی
25نومبر کو 24گھنٹے گزرنے کے بعد پرتشدد مظاہرین کے عسکری ونگ نے دونوں اطراف سے آتشیں اسلحہ سے حملہ کیا، ڈی پی او اٹک سردار غیاث گل
مسلح مظاہرین کی فائرنگ سے گولی فیصل آباد سے آئے کانسٹیبل واجد علی کے ہاتھ سے گزر کر گردن میں پیوست ہو گئی،ڈی پی او اٹک
دوسری جانب سرگودھا سے آئے کانسٹیبل سمیع اللہ کی ٹانگ پر براہ راست گولی ماری گئی جن کا علاج معالجہ جاری ہے، ڈی پی او اٹک
پولیس نے انسانی جانیں بچانے کے پیش نظرتحمل کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے مظاہرین میں سے کسی کے بھی زخمی ہونے کا کوئی واقعہ پیش نہ آیا ہے، ڈی پی او اٹک