BBC Urdu TV

راولپنڈی(کرائم رپورٹر طلحہ راجہ ) راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،

راولپنڈی(کرائم رپورٹر طلحہ راجہ )
راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،

تہرے قتل کے 3 مجرمان کو معزز عدالت سے موت کی سزا،

تینوں مجرمان کو سزائے موت اور مجموعی طور پر 15 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا،

مجرمان نے سابقہ دشمنی پر فائرنگ کرکے شہریوں مسعود الحسن،غضنفر اور آصف محمود کو قتل کر دیا تھا،

مجرم عمران کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا،

مجرم کاشف منیر کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا،

مجرم عبدالوحید کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گیٔ،

واقعہ کا مقدمہ سال 2020 تھانہ گوجر خان میں درج کیا گیا تھا،

مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں،

قتل کے مجرمان کو قرار واقعی سزا ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیم کو شاباش،

قتل جیسے سنگین مقدمات میں مجرمان کو سزائیں ملنا حق و انصاف کی فتح ہے،

Exit mobile version