راولپنڈی(افتخار خٹک) کچہری چوک وائڈننگ اینڈ ری ماڈلنگ کے منصوبے میں وکلاء کے چیمبرز اور اُنکے معاشی استحصال پر کوئی Compromise نہیں ہوسکتا۔ارباب اقتدار اور دیگر سٹیک ہولڈرز اپنے وعدے کی پاسداری کریں اور راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کو دیوار کے ساتھ لگا کر مجبور نہ کریں کہ پورے پاکستان کے اندر وکلاء تحریک کا آغاز ہو۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی جس کو ملک کی موجودہ سکیورٹی کے صورتحال کا بھرپور تدارک ہے اور اسی تدارک کی وجہ سے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اس منصوبہ میں آنے والے چیمبرز قدیمی مسجد اور کمرشل شاپس کو Demolish کرکے اپنا بھرپور تعاون پیش کیا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی ہر ادارے کی عزت کرتی ہے۔ اور یقین رکھتی ہے کہ جس منصوبے پے ہمیں اعتماد میں لیا گیا تھا اُسی کا پاس رکھیں گے اور کوئی ایسا عمل نہیں کرینگے جس کی وجہ سے ادارے ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی آج کے اجلاس کے ذریعے تمام سٹیک ہولڈرز کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ بارایسوسی ایشن کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی ایسا عمل نہیں کریں گے جس کی وجہ سے وکلاء اپنی تحریک کا آغاز کریں۔ ان خیالات کا اظہار بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کی جنرل باڈی اجلاس جس کی صدارت صدر ڈسٹرکٹ بار سردار منظر بشیر خان نے کی ڈسٹرکٹ بار کی طرف سے ایک قرارداد کے زریعے کیا اجلاس میں ہائی کورٹ بار، راولپنڈی بینچ، ممبران پنجاب بار کونسل سابق و موجودہ، صدور و سیکریٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی سنئیر وکلاء، لیڈی لائرز اور اراکین بار نے بھرپور شرکت کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری وکلاء برادری ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کی پشت پر کھڑی ہے اوربار ایسوسی ایشن کے ہر فیصلے پر لبیک کہیں گے وکلاء کے حقوق کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔اجلاس میں اسلام آباد کچہری میں ہونے والے خودکش حملے کے شہداء وانا میں کیڈٹ کالج پر حملے اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سنئیر ممبر چوہدری نصیر احمد طاہر کے ایک حادثے میں شہادت پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور شہداء کے لیے دعا ئے مغفر ت بھی کروائی گئی۔ جنرل باڈی اجلاس میں کچہری چوک کے منصوبے کی بابت تمام صوررت حال کا معزز ممبران بار کو آگاہ کیا گیا اور تشویش کا اظہار کیا گیا کہ سابقہ حتمی نقشہ جو کہ متعلقہ سٹیک ہولڈرز نے ایگزیکٹیو باڈی اور متاثرین حمزہ بلاک کو دکھا کر اُس پر عمل درآمد کرتے ہوئے طے شدہ نشانات کے مطابق چیمبرز کی جگہ Surrender کردی گئی اور مسجد مجوزہ نشانات کے مطابقDemolish کرنا شروع کردیا گیا لیکن چند روز قبل نئے نشانات لگانے کی کوشش کی گئی جسکی وجہ سے مکمل حمزہ بلاک اور ایگزیکٹیو بلاک کے کافی چیمبرز اور بار کی دکانات کے نقصان کا خدشہ ہے۔یہ کہ اجلاس میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی
کے معزز وکلاء کو تمام صورتحال سے آگا ہ کیا گیا اور مزید آئندہ کے لائحہ عمل و معاملات میں اعتماد میں لیا گیا اور اس اعلان کے ساتھ اجلاس کا اختتام کیا گیا کہ اگر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے وکلاء کے چیمبرز اور بار کے اثاثوں کو مزید نقصان نہیں ہونے دیں گے اور اس سلسلہ میں تمام آپشنز کو زیر غور بھی لایا جائے گا اور وکلاء کے حقوق و تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیے جائیں گے۔
یہ کہ اجلاس کے دوران راولپنڈی بار کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی اور متفقہ طور پر قرار داد کو منظور کرتے ہوئے اس عزم کا ایادہ کیا کہ وکلاء کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گااور عدم تعاون یا کسی بھی محکمانہ جارحیت کیا مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں جنرل باڈی اجلاس دوبارہ بلایا جائے گا اور مزید لائحہ عمل کا اعلان معزز ممبران کی مشاورت سے کیا جائے گا۔معز ز ممبران بار کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے شارٹ نوٹس پر بھرپور شرکت کی اور حونصلہ افزائی کی۔
راولپنڈی(افتخار خٹک) کچہری چوک وائڈننگ اینڈ ری ماڈلنگ کے منصوبے میں وکلاء کے چیمبرز اور اُنکے معاشی
