BBC Urdu TV

راولپنڈی(افتخار خٹک) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، اسلام آباد جوڈیشنل کمپلیکس میں ہونے والے دردناک

راولپنڈی(افتخار خٹک) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، اسلام آباد جوڈیشنل کمپلیکس میں ہونے والے دردناک سانحہ بوجہ بلاسٹ اور جانی نقصانات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہیں اور دکھ و غم کی اس گھڑی میں اپنے وکلاء بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اسلام آباد کچہری کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر سردار منظر بشیر خان اور جنرل سیکرٹری ملک اسد محمود نے اسلام آباد میں مبینہ خددکش دھماکے میں شہداء زخمیوں کی فیملیز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ انکے دکھ اور غم کی اس گھڑی میں انکے ساتھ کھڑی ہے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی وکلاء کے ساتھ ہونے والے ایسے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے اور ایسے واقعات انتظامی اداروں کی کارکر دگی پر سوالیہ نشان ہیں جسکی ہم بھرپور مزمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں۔کہ ایسے شر پسند عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے اور انکو کیفر کردار تک پہنچایا جائے انتظامی سُستی پر اداروں کے سربراہان سے بھی باز پر س کی جائے۔ راولپنڈی کچہری جو کہ حساس جگہ پر موجود ہے اسکی سیکیورٹی کے انتظامات بہتر کیے جائیں اس موقع پر مزید کہا راولپنڈی بار کے وکلاء کی جان ومال کی حفاظت کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس پر کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی، اسلام آباد کے وکلاء بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کل مورخہ 12-11-2025 بروز بدھ مکمل ہڑتال کا اعلان کرتی ہے۔

Exit mobile version