BBC Urdu TV

راولپنڈی(افتخار خٹک) پولیس اہلکاروں نے میرے شوہر کو اغواء کر کے ان سے ساڑھے چار لاکھ روپے

راولپنڈی(افتخار خٹک) پولیس اہلکاروں نے میرے شوہر کو اغواء کر کے ان سے ساڑھے چار لاکھ روپے کیش اور گاڑی چھین کر ان پر منشیات رکھنے کا جھوٹا مقدمہ درج کرا دیا ہے، اغواء کار پولیس اہلکار میرے شوہر کی رہائی کیلئے 15 لاکھ روپے تاوان طلب کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ اے ٹو کی رہائشی خاتون حفصہ رانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید بتایا کہ 20 مئی 2026 کو بحریہ پولیس چوکی انچارج عبدالمقدم، امتیاز ناصر اور دیگر پولیس اہلکاروں نے میرے شوہر اورنگزیب کو ڈی ایچ اے ٹو سے اغواء کیا اور ان سے دو لاکھ روپے چھین لئے جبکہ میرے شوہر کو اغواء کار بحریہ فیز سیون لے گئے اور ان کے اکاونٹ سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے نکلوا لئے جبکہ Kia Sportege گاڑی نمبر ASC.765 بھی اپنی تحویل میں لے لی میں نے اپنے شوہر کو کافی تلاش کیا جس کے بعد معلوم ہوا کہ میرے شوہر کو عبدالمقدم، امتیاز ناصر اور دیگر پولیس اہلکاروں نے تین دن تک حبس بےجا میں رکھنے کے بعد تھانہ صدر بیرونی میں منشیات رکھنے کا جھوٹا مقدمہ درج کرا دیا جو کہ ہمارے ساتھ سراسر زیادتی ہے
میں نے اپنے شوہر کی بازیابی کیلئے چوکی انچارج عبدالمقدم سے رابطہ کیا تو انھوں نے میرے شوہر کی رہائی کیلئے 15 لاکھ روپے تاوان طلب کیا جو میں ادا نہ کر سکی انھوں نے مزید کہا کہ پولیس نے تاحال میرے شوہر کا 164 کا بیان ریکارڈ نہیں کرایا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے مجھ پر اغواء کاروں سے صلح کرنے کیلئے پریشر ڈالا جا رہا ہے انھوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، وزیرداخلہ، آئی جی پنجاب، آر پی او راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی اور دیگر متعلقہ افسران سے اپیل کی کہ میرے شوہر کے اغواء کاروں کو فوری گرفتار کر کے چھینی گئی رقم اور گاڑی واپس دلائی جائے

Exit mobile version