BBC Urdu TV

راولپنڈی(افتخار خٹک) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس مرزا وقاص رؤف

راولپنڈی(افتخار خٹک) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل ڈویژن بنچ نے امریکی نژاد خاتون وجیہہ فاروق سواتی کے اغوا و قتل کے مقدمہ میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے بعد کیس ریمانڈ کردیا ہے فاضل بنچ نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد از سرنو سماعت کے لئے کیس سیشن عدالت کو واپس بھجوادیا ہے مقتولہ کے شوہر رضوان حبیب، سسر حریت اللہ اور ان کے ڈرائیور سلطان احمد نے ہائی کورٹ میں ماتحت عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے لہذا عدالت ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر اپیل کنندگان کی رہائی کا حکم جاری کرے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ نے ٹرائل مکمل ہونے پر 12 نومبر 2022 کو مقدمہ میں نامزد مرکزی ملزم و مقتولہ کے شوہر رضوان حبیب کو جرم ثابت ہونے پر 3 مختلف دفعات کے تحت سزائے موت، مجموعی طور پر 17 سال قید اور 7 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی تھی جبکہ مقتولہ کے سسر اور اس کے ڈرائیور کو 7،7 سال قید اور 1 لاکھ روپے فی کس ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا تھانہ مورگاہ پولیس نے وجیہہ سواتی کے اغوا و قتل کے الزام میں 2 نومبر 2021 کو مغویہ کے بیٹے عبداللہ مہدی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے 2 ماہ بعد 22 دسمبر کو پولیس نے مقتولہ کے شوہر رضوان حبیب کو باضابطہ طور پر گرفتار کیا تھا۔

Exit mobile version